کولکاتہ، 2 ؍مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے پاکستان کی قید میں دو دن رہنے کے بعد بھارتی پائلٹ ابھے نندن کی ہو رہی وطن واپسی کا جمعہ کو خیر مقدم کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ :’ ابھے نندن کی وطن واپسی پر خوش آمدید۔واضح ہو کہ فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھے نندن پاکستان کے فائٹر جیٹ کا تعاقب کرتے ہوئے ایل او سی عبور کرگیا تھا ،اس دوران اس کا جیٹ حادثہ کا شکا رہوگیا ، جس کے بعد انہوں نے چھلانگ لگا دی تھی۔ چھلانگ لگانے کے بعد وہ پاکستانی سرحد میں جاگرا ،جہاں پاکستانی فوج کے جوانوں نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ ونگ کمانڈر کو ریسیو کرنے فضائیہ کے کئی افسران اٹاری بارڈر پہنچے ہوئے ہیں۔ وہیں ونگ کمانڈر کے آنے کی خوشی میں بڑی تعداد میں لوگ پھول موتیوں کی مالا اور ڈھول تاشوں کے ساتھ ابھے نندن کے استقبال کے لیے تیار کھڑے ہیں ۔